
امریکا ہر جگہ مسلمانوں کے قتل عام کی سرپرستی کر رہا ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
پیر 15 ستمبر 2025 20:10

(جاری ہے)
کانفرنس سے نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عطاء الرحمن، اسلامک سرکل آف ملائیشیا کے صدر ڈاکٹر محمد حیات اور سیکریٹری جنرل سجاد اکبر نے بھی خطاب کیا۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ٹرمپ ہر جگہ جنگیں ختم کرانے کے دعوے کررہے ہیں مگر اسی امریکہ نے اسرائیل کو فلسطین میں قتل عام کا لائسنس دے رکھا ہے اور ایران پر بلا جواز حملہ کیا۔ مسلم ممالک میں امریکی مداخلت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ انہیں اپنے آئین و قانون کے مطابق فیصلوں سے روک دیتا ہے۔ پاکستان سمیت مسلم ممالک میں امریکی مداخلت کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ پاکستان میں امریکہ نے ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیر جمہوری قوتوں کی سرپرستی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان سمیت اسلامی دنیا کی آزادی اور خود مختاری کے بڑے مقصد کے حصول کی جدوجہد کررہی ہے اور اس جدوجہد میں اوور سیز پاکستانی بڑا مؤ ثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے ملک میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نااہلی ہے کہ اس نے 88ء میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد بھی کوئی پیشگی انتباہی نظام کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔اگر حکمرانوں کو ملک اورعوام کو بچانے کی کوئی فکر ہوتی تو اتنی بڑی تباہی نہ آتی۔ با اثر طبقہ نے اپنے علاقوں کو بچانے کیلئے سیکڑوں دیہات اور لاکھوں لوگوں کو سیلاب کی نذر کردیا۔ لاکھوں ایکڑز پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور ہزاروں مویشی ڈوب گئے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن اور بدیانتی حکمرانوں کی رگوں میں رچ بس چکی ہے۔ اگر ان لوگوں کے دل میں اللہ کا خوف ہوتا تو یہ اپنے مفاد کیلئے عوام کو نقصان نہ پہنچاتے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پر لوگ غیر متزلزل اعتماد رکھتے ہیں۔ جماعت اسلامی عوام کی خدمت کررہی ہے۔ ہم آئین و قانون کی بالاستی پر یقین رکھتے ہیں۔ جماعت اسلامی کی طرف عوام کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی بہت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
مزید اہم خبریں
-
امریکہ نے پاکستان میں ہمیشہ مارشل لاؤں اور غیرجمہوری قوتوں سپورٹ کیا
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز اچانک عہدے سے فارغ
-
پاکستان کی اسرائیل کی اقوام متحدہ کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کی حمایت
-
اگر حکمرانوں کو ملک اورعوام کو بچانے کی فکر ہوتی تو سیلاب سے اتنی بڑی تباہی نہ آتی
-
انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہو گا
-
آج تک جو آپریشن ہوئے انکا کیا نتیجہ نکلا؟
-
نیا قرض تب ہی ملے گا جب پُرانا پروگرام کامیابی سے چلے گا
-
امریکا ہر جگہ مسلمانوں کے قتل عام کی سرپرستی کر رہا ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
-
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت سپریم کورٹ آف پاکستان کی بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس
-
شہباز شریف حکومت نے صرف 16 ماہ میں 13 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر کے قرضوں میں اضافے کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے
-
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی حاضری استثنیٰ کے اخراج سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار
-
حکومت نے غریبوں سے ناجائز ٹیکس لگا کر جو پیسے اکٹھے کیے تھے، وہی پیسے سیلاب متاثرین میں بانٹ رہے ہیں، چودھری پرویزالٰہی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.