سینئراداکارسید عاصم بخاری کو دل کا دورہ، پی آئی سی میں داخل

ہفتہ 19 جولائی 2025 21:58

سینئراداکارسید عاصم بخاری کو دل کا دورہ، پی آئی سی میں داخل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)سینئر اداکار سید عاصم بخاری کو دل کے دورے کے باعث پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سینئر اداکار سید عاصم بخاری کو دل کے دورے کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا علاج شروع کر دیا ہے اور ان کے مختلف ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق سینئر اداکار کے پھیپھڑے بھی صحیح کام نہیں کر رہے تاہم ان کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے۔