میانمار ، چارجنگ کے دوران بلوٹوتھ سپیکر کی بیٹری پھٹ جانے سے آتشزدگی، 8 مکانات تباہ

اتوار 20 جولائی 2025 12:40

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) میانمار میں ایک بلوٹوتھ سپیکر کو چارج کرنے دوران اس کی بیٹری پھٹ جانے سے لگنے والی آگ سے 8 مکانات تباہ ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق یہ واقعہ میانمار کےوسطی علاقے منڈالے میں مہاونگمی ٹاؤن شپ میں پیش آیا ۔

(جاری ہے)

منڈالے ریجن فائر سروسز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 53 منٹ پر لگی ۔ رپورٹ کے مطابق بلیوٹوتھ سپیکر چارج کیا جا رہا تھا کہ اس کی بیٹری پھٹ گئی اور قریب موجود کپڑوں میں آگ لگ گئی جو تیزی سے پھیل گئی۔آتشزدگی سے کل 13 خاندانوں کے 13 گھرانوں کے 37 افراد متاثر ہوئے۔ واقعہ میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :