لِپ فلرزختم کروانے پرعرفی جاوید کا چہرہ بگڑگیا، ویڈیو وائرل

پیر 21 جولائی 2025 22:45

لِپ فلرزختم کروانے پرعرفی جاوید کا چہرہ بگڑگیا، ویڈیو وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)لپ فلرز ختم کروانے پر بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کا چہرہ بگڑ گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور منفرد اندازِ کے فیشن کیلئے مشہور عرفی جاوید نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے لپ فلرز ختم کروالئے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں ان کے ہونٹ سوجے ہوئے دکھائی دیے، جس کے بعد یہ پوسٹ وائرل ہوگئی۔عرفی نے بتایا کہ ان کے فلرز اپنی جگہ سے ہٹ گئے تھے اس لئے انہوں نے انہیں حل کروانے کا فیصلہ کیا۔ ویڈیو کے کیپشن میں عرفی نے لکھا کہ یہ فلٹر نہیں ہے، میں نے اپنے فلرز ختم کروادیے ہیں کیونکہ وہ بہت زیادہ خراب ہوچکے تھے۔ میں دوبارہ فلرز لگواؤں گی، مگر قدرتی انداز میں۔عرفی نے اس عمل کو تکلیف دہ قرار دیا اور مداحوں کو مشورہ دیا کہ کسی بھی بیوٹی ٹریٹمنٹ کیلئے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔