کوہستان اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

منگل 22 جولائی 2025 13:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)کوہستان اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار کو عدالت نی7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوہستان اسکینڈل میں گرفتارکنٹریکٹر فضل رحیم کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا ، جہاں تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کی 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی، جس پر عدالت نے ملزم کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے کوہستان میگا اسکینڈل میں30کرور روپے کی بینک ٹرانزیکشن کی ہے۔ملزم کے بینک ٹرانزیکشن کے علاوہ غیر قانونی اثاثوں کا کھوج بھی لگایا گیا ہے۔ ملزم کو 19جولائی کو کوہستان سے گرفتار کیاگیاتھا۔واضح رہے کہ کوہستان میگا اسکینڈل میں اب تک 10 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :