انڈسٹری میں شادی شدہ مردوں کا دوسروں پرغلط نظریں ڈالنا ،عام ایسے ماحول سے تھک چکی ہوں، علیزے شاہ

منگل 22 جولائی 2025 22:52

انڈسٹری میں شادی شدہ مردوں کا دوسروں پرغلط نظریں ڈالنا ،عام ایسے ماحول ..
ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2025ء)علیزے شاہ نے کہا ہے کہ انڈسٹری میں شادی شدہ مردوں کا دوسروں پر غلط نظریں ڈالنا عام ایسے ماحول سے تھک چکی ہوں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں علیزے نے بتایا کہ صرف چند اور مخصوص پراجیکٹس میں کام کر رہی ہوں کیونکہ شوبز انڈسٹری میں وقت پر ادائیگیاں نہیں ہوتیں، اکثر اپنی محنت کی کمائی کیلئے 3 سے 4 ماہ تک انتظار کرنا پڑتا ہے اور بار بار یاد دہانی کے باوجود بھی چیکس کلیئر نہیں ہوتے، میں اب صرف وہاں کام کروں گی جہاں عزت اور وقت پر معاوضہ دیا جائے۔

اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری میں شادی شدہ مردوں کا دوسروں پر غلط نظریں ڈالنا عام ہے اور میں اس قسم کے ماحول کا سامنا کرتے کرتے تھک چکی ہوں۔ علیزے شاہ نے کہا کہ مجھے اکثر لباس یا انداز پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے، حالانکہ میں نے کبھی کام کیلئے کوئی غلط راستہ اختیار نہیں کیا۔اداکارہ نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ مجھے بدنام کرنے کے لیے پیسے خرچ کیے گئے، سوشل میڈیا پیجز کو پیسے دے کر میرے خلاف مہم چلائی گئی۔