شہری شکایت، مدد یا رہنمائی کے لیے 1718پر فون کریں، شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ

منگل 22 جولائی 2025 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے شہریوں کو کہا ہے کہ کسی قسم کی شکایت، مدد یا رہنمائی چاہیے تو 1718 پر فون کریں،فوری ازالہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو ناجائز منافع خوروں کے خلاف، ذخیرہ اندوزوں، تجاوزات، میونسپل سروسز میں کوتاہی یا کسی بھی محکمہ سے متعلق کوئی مسئلہ یا شکایت ہو تو ڈسٹرکٹ کنٹرول روم سیالکوٹ کے ہیلپ لائن نمبر 1718 پر فون کریں آپکی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔