سعودی عرب کا شام میں مشترکہ سرمایہ کاری فورم کا انعقاد

بدھ 23 جولائی 2025 08:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) سعودی عرب شام کی معیشت کو مستحکم کر نے کے لیے شام میں پائیدار معاشی ترقی کا اہتمام کرے گا۔العربیہ کے مطابق اس سلسلے میں سعودی سرمایہ کاری کی وزارت نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب شام میں سرمایہ کاری فورم کا انعقاد کرے گا۔ تاکہ ممکنہ سرمایہ کاروں کو اس سلسے میں متوجہ کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

تاہم سعودی سرمایہ کاری وزارت کے اس بیان میں کوئی متعین تاریخ یا مہینہ ذکر نہیں کیا گیا کہ شام میں سرمایہ کاری کے لیے یہ کوششیں کب سے روبعمل ہوسکیں گی۔دریں اثناء دمشق میں سعودی سفارتخانے نے خصوصی اجازت ناموں کی بنیاد پر سفر کرنے کا ایک طریقہ کار متعارف کرایا ہے۔ جس کے تحت کاروباری حضرات، سرمایہ کار اور تاجر حضرات دونوں ملکوں میں آسانی سے آ جا سکیں گے اور ان کے لیے یہ خصوصی اجازت نامہ ہی ویزے کا کام کرے گا۔یاد رہے دونوں ملکوں کے درمیان بشار حکومت کے خاتمے کے بعد تعلقات میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے۔ شام پر عائد پابندیوں کو ختم کرانے میں اور شام کے ساتھ دنیا بھر کے تعلقات کی نارملائزیشن میں سعودی عرب نے خصوصی کردار ادا کیا ہے۔