فیصل آباد، کاشتکاروں کو کپاس کی بی ٹی و روایتی اقسام کے لئے چھدرائی پہلی آبپاشی سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 23 جولائی 2025 13:56

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کپاس کی بی ٹی و روایتی اقسام کے لئے چھدرائی پہلی آبپاشی سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت فیصل آباد نے کہاہے کہ چھدرائی کرتے وقت کمزور اور بیمار پودوں کو فوری نکال دینا چاہیے اور پچھیتی کاشت کی صورت میں پودے سے پودے کا فاصلہ بھی 6سے9انچ رکھنا چاہیے جبکہ کھیلیاں اڑھائی فٹ کے فاصلے پر بنائی جائیں تاکہ فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل ہو سکے۔

انہوں نے کہاکہ کپاس کی بہتر پیداوار کے لئے ذرخیز میرازمین کا انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے جبکہ زمین کی تیاری بھی اس طرح کی جانی چاہیے کہ کھیت ہموار، زمین نرم اور بھربھری رہے۔انہوں نے بتایاکہ کاشتکار مزید معلومات یا رہنمائی کے لئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔