یوکرین نے اپنا پہلا میراج 2000لڑاکا طیارہ حادثے میں کھودیا

پائلٹ طیارے سے بحفاظت چھلانگ لگانے میں کامیاب ہو گیا،یوکرینی صدر

بدھ 23 جولائی 2025 15:24

یوکرین نے اپنا پہلا میراج 2000لڑاکا طیارہ حادثے میں کھودیا
کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)یوکرینی صدر ولودی میر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے اپنا پہلا فرانسیسی لڑاکا طیارہ ... میراج 2000، ایک حادثے میں کھو دیا،تاہم پائلٹ طیارے سے بحفاظت چھلانگ لگانے میں کامیاب ہو گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق زیلنسکی نے بدھ کی صبح صدارتی ویب سائٹ پر نشر کیے گئے خطاب میں کہا افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہم اپنے ایک لڑاکا طیارے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ یہ فرانسیسی ساختہ، نہایت مثر، ہمارے میراج طیاروں میں سے ایک تھا۔انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ طیارے کو روسی افواج نے نہیں گرایا، اور پائلٹ نے بحفاظت چھلانگ لگا لی۔