سرگودھا بورڈ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات پارٹ ٹو جماعت دہم کے نتائج میں کامیابی کا شرح تناسب 73.81 فیصد رہا

جمعرات 24 جولائی 2025 17:01

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)سرگودھا بورڈ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات پارٹ ٹو جماعت دہم کے نتائج میں کامیابی کا شرح تناسب 73.81 فیصد رہا جبکہ مجموعی کارکردگی میں سرگودھا پہلے اور سرکاری تعلیمی اداروں کے مقابلہ میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے امیدوار طلبا و طالبات کی کارکردگی بہتر رہی۔زرائع کے مطابق سرگودہا تعلیمی بورڈ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات پارٹ ٹو جماعت دہم کے نتائج میں امیدواروں کی کامیابی کا مجموعی شرح تناسب 73.81 فیصد رہا۔

جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ میں کامیابی کا شرح تناسب 75.65 فیصد اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں کے امیدواروں میں کامیابی کا شرح تناسب 58.11 فیصد رہا۔اسی طرح ضلع کی سطح پر کامیابی کے شرح تناسب میں سرگودہا پہلی نمر پر رہا جہاں کے 74.93 فیصد طلبا کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

دوسرے ضلع خوشاب میں کامیابی کا شرح تناسب 73.35 فیصد،تیسرے ضلع بھکر میں 74.78 فیصد جبکہ چوتھے ضلع میانوالی میں کامیابی کا شرح تناسب 70.79 فیصد رہا۔

اس موقع پر کمشنر وچئیرمین تعلیمی بورڈ سرگودہا جہانزیب اعوان نے طلبا و طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئیکہا کہ طلبہ کی اپنی محنت، لگن اور صلاحیتوں سے والدین اور اداروں کا سر فخر سے بلند ہوا۔جن کی کامیابی کا اصل مطلب معاشرے کی بہتری کے لیے خود سے آگے سوچنا اور خدمات انجام دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں جلد وزیراعلی پنجاب کی طرف سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر اور مزید انعامات سے نوازا جائے گا۔

خاتون ایم این اے ارم حمید نے کہا کہ یہ کامیابی تاریخ میں رقم ہو چکی ہے اور دعا ہے کہ یہ نوجوان عملی زندگی میں بھی اسی جذبے سے کام کریں۔ ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ وہ ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت تعلیم کو ترجیح دے رہی ہے اور پوزیشن ہولڈرز کے لیے خصوصی انعامات اور وظائف رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :