صوبائی وزیر برائے ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی سے بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تہمینہ ننگراج کی ملاقات

جمعرات 24 جولائی 2025 17:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تہمینہ ننگراج نے وزیر برائے ترقی نسواں سندہ شاہینہ شیر علی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران خواتین کی فلاح و بہبود، یونیورسٹی کی طالبات کے لیے اسکالرشپس، خواتین کانفرنسز اور آگاہی سیشنز کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ سکھر میں خواتین کے لیے ہوسٹل کے قیام کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔وزیر موصوفہ نے محکمہ ترقی نسواں کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور خواتین کی تعلیم و ترقی کے لیے بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہا۔