پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، پارلیمنٹیرینزکیلئے 400 ٹیب خریدے جائینگے

جمعرات 24 جولائی 2025 19:37

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ، پارلیمنٹیرینزکیلئے 400 ٹیب خریدے جائینگے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء) پنجاب اسمبلی میں قانون سازی اب ٹچ سکرینوں پر ہوگی، پنجاب حکومت پارلیمنٹیرینز کے لئے 400ٹیب خریدے ی، محکمہ پارلیمانی امور 8 کروڑ مالیت سی400 ٹیب خریدے گا ۔ منصوبے میں اسمبلی ریسورس سنٹر، آن لائن تربیت ،ائے آئی چیٹ بوٹ شامل، منصوبے کی مجموعی لاگت پر30 کروڑ 73 لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے تحت 42.6فیصدبجٹ صرف ہارڈویئر پر خرچ کیا جائے گا،اے آئی چیٹ بوٹ سیاراکین کوقانون سازی میں مدددی جائے گی ۔عوام کے لئے بھی اے آئی چیٹ بوٹ کے ذریعے قانون بارے معلومات میسرہہوں گی، پروگرام کے تحت سیاستدانوں ڈیجیٹل ٹریننگ اورآن لائن کورسز کروائے جائیں گے ۔سیکرٹری قانون اینڈ پارلیمانی امور آصف بلال لودھی نے کوئی موقف نہیں دیا۔