عاشر وجاہت نے ہانیہ عامر سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتادی

جمعرات 24 جولائی 2025 22:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2025ء)نوجوان اداکار و گلوکار وجاہت رئوف کے صاحبزادے عاشر وجاہت نے کہا ہے کہ اب ہانیہ عامر کیساتھ سوشل میڈیا پر کم نظر آتا ہوں حالانکہ ہمارے درمیان دوستی برقرار ہے۔

(جاری ہے)

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے عاشر نے بتایا کہ ایک مشہور اداکار نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ اگر میں ہر وقت مشہور شخصیات کے ساتھ نظر آئوں گا تو لوگ مجھے صرف مشہور لوگوں کا دوست سمجھیں گے۔

عاشر کے مطابق اس اداکار نے کہا تھا کہ تم خود باصلاحیت ہو، تمہیں اپنی شناخت اپنے کام سے بنانی ہے نہ کہ صرف مشہور دوستوں کے ساتھ نظر آ کر، یہ بات میرے دل کو لگی اور تب سے میں نے سوشل میڈیا پر اپنی دوستیوں کو پرائیویٹ رکھنا شروع کر دیا۔انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ میں اب بھی ہانیہ عامر کا قریبی دوست ہوں، مگر اب اپنی توجہ مکمل طور پر اپنے کام پر مرکوز کی ہوئی ہے۔