ژ* فیصل آباد،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کیلئے ہدایات جاری

جمعرات 24 جولائی 2025 23:10

O فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2025ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے تمام طلبہ و طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جعلی عناصر طلبہ کو جعلی پیغامات،فون کالز اور سوشل میڈیا کے ذریعے اسائنمنٹ ورکشاپ اور کوئز حل کرنے کی پیشکش کرتے ہیں اور معاوضہ طلب کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

طلبہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے اپنی پڑھائی اور مستقبل پر توجہ دیں کیونکہ ایسے عناصر نہ صرف طلبہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ یونیورسٹی کی ساکھ کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے واضح کیا جاتا ہے کہ طلباء و طالبات مصدقہ رہنمائی اور مسائل کے حل کیلئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk یا نزدیکی علاقائی کیمپس ،سٹوڈنٹ ایڈوائزری / کال سنٹر051-111-112-468پر رابطہ کریں جہاں طالبعلموں کو مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی