چین کے تعاون سی1.2 ایم جی ڈی پلانٹ فعال، گوادرکو صاف پانی کی فراہمی شروع

گوادر بندرگاہ سے پینے کا صاف پانی کوہ بن پمپنگ اسٹیشن تک پہنچنے لگا

جمعہ 25 جولائی 2025 14:00

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)چین کے مالی تعاون سے تعمیر کردہ 1.2 ایم جی ڈی (یعنی روزانہ 12 لاکھ گیلن) صلاحیت کے ڈی سیلینیشن واٹر پلانٹ سے گوادر کے رہائشیوں کو محفوظ اور صاف پانی کی فراہمی باقاعدہ طور پر شروع کر دی گئی ہے ،اس منصوبے کو گوادر میں طویل عرصے سے جاری پانی کے بحران کے حل کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق یہ منصوبہ گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی ای) کے چیئرمین نورالحق بلوچ کی کوششوں سے ممکن ہوا، جنہوں نے چینی انجینئرز کے ساتھ مل کر گوادر بندرگاہ کے احاطے میں موجود پلانٹ کو مکمل طور پر فعال کیا۔ گوادر پرو کے مطابق افتتاح کے موقع پر چیئرمین جی پی اے نورالحق بلوچ نے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹو انجینئر مومن بلوچ کے ہمراہ پلانٹ اور کوہ بن وارڈ پمپنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور پانی کی ترسیل کے نظام کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

گوادر پرو کے مطابق اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر مومن بلوچ نے چیئرمین جی پی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کوہ بن پمپنگ اسٹیشن کے ذریعے پرانے شہر اور گوادر بندرگاہ کے اطراف کی آبادیوں کو پانی کی فراہمی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب روزانہ 50,000 گیلن صاف پانی بندرگاہ سے کوہ بن پمپنگ اسٹیشن کو مہیا کیا جائے گا، جس سے مقامی آبادی کو باقاعدہ اور مستقل بنیادوں پر پینے کے صاف پانی کی سہولت حاصل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :