سعودی عرب کا فرانس کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

جمعہ 25 جولائی 2025 15:44

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء) سعودی عرب نے فرانس کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی اور جرات مندانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا کہ فرانس کا اقدام قابلِ تحسین ہے اورامید ہے کہ دیگرممالک بھی اسی سمت میں قدم اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :