ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق کی زیر صدارت محکمہ صحت و آبادی کے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 25 جولائی 2025 17:38

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر بہاولپور ڈاکٹر فرحان فاروق کی زیر صدارت محکمہ صحت و آبادی کا اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی و صدر، سی ای او ہیلتھ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پریونٹو سروسز اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ نے بتایا کہ سرویکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم 15 سے 27 ستمبر 2025 تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

اس مہم میں 9 سے 14سال تک کی عمر کی بچیوں کو ایچ پی وی HPV سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین مفت لگائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس مہم کی کامیابی کے لیے والدین محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے محکمہ صحت اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں ٹیموں کی موثر انداز میں مانیٹرنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران متعلقہ اداروں کے افسران بہتر کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں۔

متعلقہ عنوان :