کراچی پولیس کی کارروائی،2ملزمان گرفتار،3200کلو تیار گٹکا ماوابرآمد

اتوار 27 جولائی 2025 13:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) منگھوپیر پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا کی سپلائی میں ملوث 2ملزمان کوکار سمیت گرفتار کرکے ان کی کار سے 16 بوروں میں موجود 3200کلو گرام تیار گٹکا ماوا اور فروختگی کی رقم برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں عدیل احمد ولد محمد اقبال اور عتیق الرحمن ولد عبد الرحیم شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :