قمبر سٹی پولیس نے منشیات سپلائی کی بین الصوبائی کوشش ناکام بنا دی

اتوار 27 جولائی 2025 17:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) قمبر شہدادکوٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قمبر سٹی پولیس نے منشیات سپلائی کی بین الصوبائی کوشش ناکام بنا دی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ قمبر سٹی انسپکٹر احمد علی اوڈھو نے بمعہ پولیس اسٹاف کے دورانِ گشت مخفی اطلاع پر قمبر ٹو شہدادکوٹ روڈ بائی پاس سے چیکنگ کے دوران کامیاب کارروائی میں دو منشیات سپلائر گینگ کے اہم سرغنہ کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا ایک سو پچاس (150) پیکٹس کی شکل میں اور ایک ڈاٹسن رجسٹریشن نمبر PAG-186 سے رکور کر کے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

گرفتار منشیات سپلائرز کی شناخت منیر احمد بروہی اورمحمد اشرف بروہی کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزمان مختلف شہروں میں منشیات سپلائی کرتے رہتے ہیں اور بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے اہم کارندے ہیں۔گرفتار منشیات سپلائرز کے خلاف تھانہ قمبر سٹی پر منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :