بزم فکر آخرت اور علم دین کورس انتظامیہ کے زیر اہتمام ایک روزہ علمِ دین کورس ورکشاپ کا انعقاد

اتوار 27 جولائی 2025 19:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جولائی2025ء) بزم فکر آخرت اور علم دین کورس انتظامیہ کے زیر اہتمام مسلم ایجوکیشن سسٹم ایبٹ آباد میں ایک روزہ علمِ دین کورس ورکشاپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔اتوار کو منعقدہ ورکشاپ میں ممتاز علماء کرام، اساتذہ، طلبہ، سماجی و صحافتی شخصیات اور زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ورکشاپ کا آغاز شرکاء کی رجسٹریشن سے ہوا جس کے بعد تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسول ﷺ پیش کی گئی۔ بزم فکر آخرت کے نمائندہ اور مسلم ایجوکیشن سسٹم کے ڈائریکٹر محمد حنیف نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ورکشاپ کے دوران ممتاز علمائے کرام نے اہم دینی موضوعات پر فکر انگیز خطابات کیے۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالوحید مدنی نے سورۃ الفاتحہ کی تجوید اور مشق کروائی، مولانا عظیم گل نے درسِ حدیث پیش کیا، مولانا ثاقب نے قرآنِ کریم کی تفسیر اور کتاب الفقہ کے نکات بیان کیے جبکہ مولانا خبیب گھمن مہتمم مرکز اہل سنت والجماعت (سرگودھا) نے نوجوانوں کے لیے دینی رہنمائی پر مفصل گفتگو کی۔

بعد ازاں سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں شرکاء نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ ورکشاپ میں پروفیسرز، تاجر، اساتذہ، مدارس و کالجز کے طلبہ اور معزز شہریوں نے شرکت کی ۔شرکاء نے اس نشست کو مؤثر، علم و روحانیت سے بھرپور اور وقت کی ضرورت قرار دیا۔ تجویز دی گئی کہ اس سلسلے کو ماہانہ یا سہ ماہی بنیادوں پر جاری رکھا جائے تاکہ نوجوان نسل دین سے بہتر طور پر جُڑ سکے۔

متعلقہ عنوان :