محکمہ ایکسائز کی انسداد منشیات مہم جاری، دکی کے مختلف علاقوں میں بھنگ کے کاشت کے خلاف سروے

پیر 28 جولائی 2025 20:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جولائی2025ء) محکمہ ایکسائز و اینٹی نارکوٹیکس کے آفیسر حسین کاکڑ کی قیادت میں ٹیم نےمتعلقہ اداروں کے ہمراہ دکی کے علاقوں لونی، کلی برگڑ اور کلی تلاو داماں میں بھنگ کی ممکنہ کاشت کے خلاف خصوصی سروے کیا۔سروے کا مقصد بھنگ کے پھیلاؤ کی روک تھام، کاشت کی نشاندہی اور آئندہ مؤثر کارروائیوں کے لیے ضروری معلومات اکٹھی کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اس دوران ٹیم نے زمینی مشاہدات کے ساتھ ساتھ مقامی افراد سے بھی معلومات حاصل کیں۔محکمہ ایکسائز کے مطابق انسداد منشیات مہم پوری سنجیدگی کے ساتھ جاری ہے اور کسی بھی صورت میں غیر قانونی کاشت برداشت نہیں کی جائے گی۔ آئندہ دنوں میں سروے رپورٹ کی روشنی میں بھنگ کے خاتمے کے لیے بھرپور آپریشنز کیے جائیں گے مزید برآں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس قومی مہم میں محکمہ ایکسائز کا ساتھ دیں اور منشیات کی روک تھام کے لیے اداروں کے ساتھ تعاون کریں

متعلقہ عنوان :