جھل مگسی میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق، 10زخمی

پیر 28 جولائی 2025 21:27

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)جھل مگسی میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق 10زخمی ہوگئے ۔ لیویز حکام کے مطابق پیر کو جھل مگسی کے علاقے کوٹ مگسی میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 10زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے لاشو ںاور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔مزید کاروائی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :