دھند اور موسم کا فائدہ اٹھا کر مراکش سے تیرتے ہوئے 54 بچے اسپین پہنچ گئے

منگل 29 جولائی 2025 16:29

دھند اور موسم کا فائدہ اٹھا کر مراکش سے تیرتے ہوئے 54 بچے اسپین پہنچ ..
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)ایک غیر معمولی واقعے میں کم از کم 54 بچوں اور 30 بالغ افراد مراکش سے تیر کر سرحد عبور کرتے ہوئے اسپین کے شمالی افریقی خود مختار شہر سیئوٹا پہنچ گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان افراد نے موسم کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ سمندر میں شدید لہریں اور دھند چھائی ہوئی تھی جس میں ان کو چھپنے کا موقع مل گیا۔

(جاری ہے)

تاہم اسپین کے ساحل کے نزدیک پہنچ کر یہ افراد کوسٹ گارڈ کی نظروں میں آگئے اور کیمروں میں فلم بند کرلیے گئے۔یہ فوٹیجز اسپین کے سرکاری ٹی وی پر بھی نشر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گیا کہ اسپین کی سول گارڈ کی کشتیاں ریسکیو آپریشنز میں مصروف ہیں۔بچوں کی بڑی تعداد مراکش سے تعلق رکھتی تھی۔ ان سب کو سیئوٹا میں قائم عارضی رہائشی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :