اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی، چینی مہنگے داموں فروخت کرنے پرامتیاز میگا مال کو جرمانہ عائد کر دیا

منگل 29 جولائی 2025 18:25

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا، شیرین گل نے یونیورسٹی روڈ سرگودھا پر امتیاز میگا مال کا معائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کو اطلاع ملی کہ امتیاز میگا مال میں چینی حکومت کے مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہی ہے جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے مال انتظامیہ پر جرمانہ عائد کیا اور اُنہیں ہدایت کی کہ وہ صارفین سے وصول کی گئی زائد رقم بھی فوری طورپر واپس کریں۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے امتیاز مال انتظامیہ کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ صارفین سے ناجائز منافع خوری برداشت نہیں کی جائے گی۔ اُنہوں نے متنبہ کیا کہ اگر چینی یا دیگر اشیائے ضروریہ کی زائد قیمت وصول کرنے کی مزید شکایات موصول ہوئیں تو مال انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی اور سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیاء خریدیں اور خلاف ورزی کی فوری اطلاع دیں تاکہ صارفین کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :