سپین، بچوں کی پرورش کے لیے والدین کو پانچ ماہ چھٹیاں ملیں گی

بدھ 30 جولائی 2025 17:39

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)سپین کی حکومت نے تعطیلاتی اصلاحات کی منظوری دی ہے۔ یہ اصلاحات بچوں کی پیدائش کے بعد والدین کی چھٹیوں سے متعلق ہے۔

(جاری ہے)

ان اصلاحات کے مطابق والدین کو 19 ہفتوں کی چھٹیاں دی جائیں گی۔ نیز ان چھٹیوں کی تنخواہ بھی والدین کو دی جائے گی۔یاد رہے اس سے قبل سپین میں والدین کو بچوں کی پیدائش پر 16 ہفتوں کی چھٹیاں دی جاتی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :