ْآسٹریلوی نو منتخب سینیٹر اپنے نومولود بچے کے ہمراہ پارلیمنٹ میں پہلا خطاب کرنے پہنچ گئیں

جمعرات 31 جولائی 2025 15:10

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)آسٹریلیا کی ریاست کوئنزلینڈ کی نو منتخب لیبر پارٹی کی سینیٹر کورین ہولینڈ اپنے نومولود بچے کے ہمراہ پارلیمنٹ میں پہلا خطاب کرنے پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

بچے کو گود میں لیے نو منتخب سینیٹر نے اپنی تقریر میں کہا کہ ان کا بیٹا ان کی طاقت ہے جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ وہ یہاں کیوں ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماں کے لیے انہیں کام کی جگہ ایسا ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ آسانی سے اپنے بچوں کے ساتھ کام کرسکیں۔سوشل میڈیا پر بھی آسٹریلوی سینیٹر کی ویڈیو کافی مقبول ہو رہی ہے جس پر صارفین تعریفی کمنٹ کر رہے ہیں۔