کمشنر سرگودہا کی زیرِ صدارت دریائے جہلم اوردریائے چناب میں ممکنہ سیلابی صورتحال و انتظامات کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 31 جولائی 2025 15:40

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) کمشنرسرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیرِ صدارت دریائے جہلم اور دریائے چناب میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ ریلیف کیمپس ہر وقت فعال اورسہولیات سےآراستہ رکھےجائیں۔ اجلاس میں سپریٹنڈنگ انجیئنر محکمہ انہار سرگودھا وقاص جاوید نے بریفنگ میں بتایا کہ دریائےجہلم میں بڑاریلا بحفاظت گزر گیا ہے مزید ریلے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

دریائے چناب میں ایک لاکھ پچاس ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ متوقع، صورتحال خطرے سے خالی نہیں ہے۔آئندہ ماہ دریائے چناب میں تین لاکھ کیوسک ریلا آنے کا خدشہ، 10 دیہات متاثر ہو سکتے ہیں۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ دونوں دریاؤں کی مسلسل نگرانی اور اداروں میں مکمل رابطہ ہے۔ ریلیف کیمپس میں خوراک، ادویات، واٹر فلٹریشن اور سیکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں ۔ مون سون سے قبل ضلع سرگودہا کی بڑی ڈرینز کی ڈی سلٹنگ مکمل، چھوٹی نالہ جات کی صفائی جاری ہے۔ کمشنر نے بارشی پانی کی قدرتی گذرگاہوں سے رکاوٹیں اور تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر(ریونیو) فہد محمود، ایس ای انہار وقاص جاوید اور پی ڈی ایم اے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :