سیف سٹی پراجیکٹ کو اپ گریڈ کرنے کے بعد مکمل فنکشنل کر دیا گیا ہے،اسسٹنٹ مینجر سیف سٹی مظفرگڑھ

جمعرات 31 جولائی 2025 16:40

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) مظفرگڑھ شہر کو کرائم فری بنانے کےلئے شہر بھر میں آرٹیفیشل انٹیلیجینس سے لیس جدید سیف سٹی پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔اسسٹنٹ مینیجر سیف سٹی محمد نبیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مظفرگڑھ میں سیف سٹی پروجیکٹ کو اپ گریڈ کرنے کے بعد مکمل فنکشنل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مظفرگڑھ میں 29 مقامات پر 142 کیمرے نصب کیے گئے ہیں، ان کیمروں کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید قسم کی ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے جن میں ایف آئی آر اور اے آئی کیمرے بھی شامل ہیں جو 360 ڈگری کے اینگل پر چیزوں کو دیکھ سکتے ہیں، سیف سٹی پروجیکٹ سے جرائم کو کنٹرول کرنے میں مدد مل رہی ہے اور کافی کیسز ٹریس بھی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ سے مظفرگڑھ شہر کے ٹریفک نظام میں بہتری لانے میں بھی بہت مدد مل رہی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :