سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام کا سابق وفاقی وزیر مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی کی وفات پر اظہار افسوس

جمعرات 31 جولائی 2025 18:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی سید فخر امام نے سابق وفاقی وزیر مخدوم سید تنویر الحسن گیلانی کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سید فخر امام شاہ نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم سید تنویرالحسن گیلانی نےبطور وفاقی وزیراورقانون ساز کی حیثیت سے ملتان کےعوام کی بھرپورخدمت کی۔ اللہ تعالیٰ ان کی روح کو سکون عطا فرمائے اوران کے اہل خانہ کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔