سعودی عرب کا کینیڈا اور مالٹا کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم

جمعہ 1 اگست 2025 10:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) سعودی عرب نے کینیڈا اور مالٹا کی طرف سےفلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے اور دوسرے ممالک پر بھی اس کی پیروی کرنے پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو کے مطابق دونوں ممالک کی طر ف سے کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے ایکس پر بیان میں کہا کہ مملکت دو ریاستی حل کے استحکام کا باعث بننے والے ایسے مثبت فیصلوں کی سراہتی ہے ۔ سعودی عرب دوسرے ممالک سے امن کی حمایت پر مبنی ایسے سنجیدہ اقدامات کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے ۔