لاہور میں انسداد ڈینگی مہم جاری، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج

جمعہ 1 اگست 2025 15:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں انسداد ڈینگی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی لاروا کے خاتمے اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق تحصیل صدر میں انسداد ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی ڈینگی لاروا پر قابو پانے کیلئے پیشگی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لاہور کے زیرِ نگرانی شہر بھر میں انسدادِ ڈینگی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں،ڈینگی لاروا کی چیکنگ مرحلہ وار اور سخت مانیٹرنگ کے ساتھ جاری ہے،گھروں کے اندر اور باہر صفائی اور لاروا کے خاتمے کو یقینی بنایا جا رہا ہے،قبرستانوں، ٹائر شاپس، کباڑ خانوں پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہریوں کے بھرپور تعاون سے ہی ڈینگی کا خاتمہ ممکن ہے،ہر فرد کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ ڈینگی کے ممکنہ پھیلا ئوکو روکنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے اور مہم کو ہر سطح پر موثر بنایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :