سعودی وزیر داخلہ کا فرانس کے شہر لیون میں انٹرپول کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ،اعلی ترین میڈل سے نوازا گیا

ہفتہ 2 اگست 2025 15:04

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے فرانس کے شہر لیون میں انٹرپول کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا،اس موقع پر انٹرپول کے صدر میجرجنرل ڈاکٹر احمد ناصر الرئیسی نے ان کا خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر داخلہ کو مملکت کے تعاون اور جرائم سے نمٹنے کے حوالے سیعالمی تنظیم کی کوششوں میں تعاون کے اعتراف میں اعلی ترین انٹرپول میڈل دیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ اور انٹرپول کے درمیان سرحد پار جرائم سے نمٹنے اور سکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔