فلسطین ، خان یونس میں اسرائیلی حملہ، ہلالِ احمرتنظیم کا ایک اہلکار جاں بحق، تین زخمی

اتوار 3 اگست 2025 10:20

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2025ء) فلسطینی ہلالِ احمرنےایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے خان یونس میں تنظیم کے ہیڈکوارٹر پر کی جانے والی بمباری میں اس کے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق تنظیم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ایکس"پر حملے کی ابتدائی لمحات کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں عمارت میں لگی آگ اور ملبے تلے دبے فلورز واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی ہلال احمر کے ایک اسٹاف رکن جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :