کوٹری پولیس کی سماجی برائیوں کے خلاف کامیاب کارروائی، جوا کھیلنے والے 7 ملزمان گرفتار مقدمہ درج

اتوار 3 اگست 2025 14:10

کوٹری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2025ء)کوٹری پولیس نے سماجی برائیوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موقع پر موجود جوا کھیلنے والے افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا کی خصوصی ہدایات پر ضلع میں سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے جاری کریک ڈائون کے تحت، پولیس نے جوا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈی ایس پی کوٹری شاہنواز جوکھیو کی ،سپویژن اور ایس ایچ او کوٹری انسپکٹر شہزاد قاضی کی سربراہی میں میں کوٹری پولیس ٹیم نے خانپور کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موقع پر موجود جوا کھیلنے والے افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران جوئے کا سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں ممتاز علی ولد محمد سومر گوپانگ،نادر حسین ولد اللہ ڈنو،جاوید ولد اسلام الدین قریشی،شاہد ولد علیم الدین قریشی،ملکی داس ولد ودھیو مل دیوان،نور محمد ولد بہادر اورمنظور علی ولد روشن علی چانڈیوشامل ہیں۔

جن کے قبضے سے 14 موٹرسائیکلز 5 کاریں نقدی اور جوا کا سامان برآمد کرکیا گیا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹری پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا نے اس موقع پر کہا کہ ضلع بھر میں سماجی برائیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، اور اس قسم کی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو امن و امان کا گہوارہ بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :