طبی عملے کو صرف تین ہفتوں کی چھٹی ملے گی‘خواجہ سلمان رفیق

اگر ایک پروفیسر چھٹی پر ہوگا تو متبادل ڈاکٹر کو چھٹی نہیں دی جائے گی‘ صوبائی وزیر صحت

پیر 4 اگست 2025 22:55

طبی عملے کو صرف تین ہفتوں کی چھٹی ملے گی‘خواجہ سلمان رفیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2025ء)وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے ایک ماہ سے زائد کی چھٹیوں کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب طبی عملے کو صرف تین ہفتوں کی چھٹی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ طویل چھٹیوں سے مریضوں کے علاج میں تعطل آتا ہے اور مریضوں کا علاج اولین ترجیح ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر ایک پروفیسر چھٹی پر ہوگا تو متبادل ڈاکٹر کو چھٹی نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق چھٹی ایک سہولت ہے، استحقاق نہیں اور نئی پالیسی کے تحت ہسپتالوں میں 67 فیصد کلینکل فیکلٹی اور 50 فیصد سائنسز فیکلٹی کا ڈیوٹی پر موجود رہنا لازمی ہوگا۔کمیٹی کو ہر سال 30 اپریل سے قبل سالانہ چھٹیوں کا روسٹر جمع کروانا ہوگا۔اس فیصلے کے بعد سینئر ڈاکٹرز نے محکمہ صحت کے افسران سے رابطے شروع کردیے ہیں جبکہ طبی عملے میں نئی پالیسی پر تشویش پائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :