نئے میوزک ایلبم میں علی سیٹھی کے فیشن کو دیکھ کر شائقین دنگ رہ گئے

میوزک ویڈیوز میں علی سیٹھی کو خواتین کی طرح سجتے، سنورتے اور میک اپ کرتے دیکھا جا سکتا ہے

منگل 5 اگست 2025 10:50

نئے میوزک ایلبم میں علی سیٹھی کے فیشن کو دیکھ کر شائقین دنگ رہ گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)منفرد گلوکاری کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار و موسیقار علی سیٹھی نے اپنا نیا میوزک ایلبم لو لینگویج ریلیز کردیا۔علی سیٹھی کے ایلبم میں مجموعی طور پر 16 گانے شامل ہیں، جن میں سے چند گانوں کی ویڈیوز وہ پہلے ہی ریلیز کر چکے تھے۔علی سیٹھی نے یکم اگست کو مختلف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر پورا ایلبم جاری کردیا جب کہ چند نئے گانے بھی انہوں نے ریلیز کردیے۔

(جاری ہے)

علی سیٹھی کی جانب سے ریلیز کیے گئے گانوں کی ویڈیو میں انہیں ہمیشہ کی طرح منفرد فیشن اسٹائل میں دیکھا گیا جب کہ انہوں نے اپنی ویڈیوز کی شوٹنگ کے دوران کھچوائی گئیں چند تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں۔میوزک ویڈیوز میں علی سیٹھی کو خواتین کی طرح سجتے، سنورتے اور میک اپ کرتے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ان کی جانب سے پہنا گیا لباس بھی خواتین کے لباس سے مشابہت رکھتا ہے۔گلوکار نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ایسی تصویر بھی شیئر کی، جس میں انہیں خواتین جیسے اسکرٹ میں دیکھا جا سکتا ہے۔گلوکار کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں سے ایک میں انہیں خواتین کے اسکرٹ جیسے پیلے اسکرٹ جب کہ خواتین کی شرٹس سے مشابہہ شرٹس میں دیکھا جا سکتا ہے۔