پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان اسمبلی کے کھانے سے کاکروچ نکل آئے، ویڈیو وائرل

کاکروچ نکلنے کا واقعہ 10 دن پرانا ہے، کیٹرنگ کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کردیا، ترجمان قومی اسمبلی

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 6 اگست 2025 12:26

پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان اسمبلی کے کھانے سے کاکروچ نکل آئے، ویڈیو وائرل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست2025ء) پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان اسمبلی کے کھانے سے کاکروچ نکل آئے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک رکن نے لنچ کے وقت کھانے میں روٹیوں پر رینگتے کاکروچ دیکھ کر ویڈیو بنا لی۔ ارکان نے کاکروچ نکلنے پر اظہار برہمی کیا اور معاملہ اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

ایم این ایز نے پارلیمنٹ لابی میں صفائی کی ابتر صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کیٹرنگ کمپنی اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی کو کھانا فراہم کرتی ہے، ارکان اسمبلی کے لیے ظہرانے میں بوفے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی نے بھی کنٹریکٹ منسوخ کیے جانے کی تصدیق کر دی،اسمبلی حکام کے مطابق کھانے سے کاکروچ نکلنے کا واقعہ 10 دن پرانا ہے۔