صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 600 روپے کا ہوگیا

جمعہ 8 اگست 2025 22:38

صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 600 روپے کا ہوگیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2025ء) ملکی صرافہ بازار میں سونے اور چاندی کے تازہ نرخ جاری کر دیے گئے۔ 24 قیراط خالص سونا فی تولہ 3 لاکھ 58 ہزار 600 روپے اور دس گرام 3 لاکھ 7 ہزار 400 روپے کا ہوا۔

(جاری ہے)

22 قیراط سونا فی تولہ 3 لاکھ 28 ہزار 714 روپے اور دس گرام 2 لاکھ 81 ہزار 781 روپے کا رہا۔ چاندی تیزابی فی تولہ 4 ہزار 21 روپے اور دس گرام 3 ہزار 451 روپے میں دستیاب رہی۔ صرافہ ڈیلرز کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث ملکی ریٹس میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آ رہا ہے۔