پاکستانی کمپنی متحدہ عرب امارات میں گوشت سپلائی کرنے کے عالمی معیار کو پورا کر کے اہل قرار

جمعہ 8 اگست 2025 13:52

پاکستانی کمپنی متحدہ عرب امارات میں گوشت سپلائی کرنے کے عالمی معیار ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)پاکستانی کمپنی متحدہ عرب امارات میں گوشت سپلائی کرنے کے عالمی معیار کو پورا کر کے اہل قرار پائی۔ بین الاقوامی سپراسٹور چین کیلئے پاکستان سے گوشت ایکسپورٹ ہوگا۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کو براہ راست گوشت سپلائی کرنے کے اسٹینڈرڈز پر پہلی بار کوئی پاکستانی کمپنی پورااتری ہے۔ مقامی کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باقاعدہ خط لکھ کراہم پیشرفت سے آگاہ کردیا ہے۔ماہرین کے مطابق معاہدے کے بعد اب پاکستان سے یو اے ای کو ماہانہ ہزاروں ٹن گوشت برآمد ہوگا، معاہدے سے دیگر بین الاقوامی سپر اسٹور چین سے تجارت کی راہ ہموار ہوگئی۔ پاکستان سے چین کو پہلے ہی بڑے پیمانے پر گوشت کی سپلائی ہورہی ہے۔