انٹربینک میں ڈالر 283 روپے، یورو اور پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ

جمعہ 8 اگست 2025 22:38

انٹربینک میں ڈالر 283 روپے، یورو اور پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2025ء) 08 اگست 2025 کے انٹربینک کرنسی مارکیٹ ریٹس کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمتِ فروخت 283.05 روپے اور قیمتِ خرید 282.55 روپے رہی۔ یورو 330.32 روپے میں فروخت ہوا جبکہ اس کی خریداری 329.74 روپے میں ہوئی۔ برطانوی پاؤنڈ 378.27 روپے میں فروخت اور 377.61 روپے میں خریدا گیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ڈالر کی قیمتِ فروخت 184.37 روپے، کینیڈین ڈالر 206.12 روپے اور جاپانی ین 1.91 روپے فی یونٹ رہی۔ سعودی ریال 75.44 روپے، اماراتی درہم 77.08 روپے اور کویتی دینار 927.21 روپے میں دستیاب رہا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ اور درآمدی دباؤ کے باعث کرنسی ریٹس میں معمولی ردوبدل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :