گزشتہ تین برس میں آڈٹ شدہ ٹیکس دہندگان کو دوبارہ آڈٹ سے استثنیٰ

ہفتہ 9 اگست 2025 11:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ان افراد کو انکم ٹیکس آڈٹ سے استثنیٰ دینے کا اعلان کیا ہے جن کے انکم ٹیکس معاملات پچھلے تین ٹیکس سالوں میں سے کسی بھی ایک میں آڈٹ کے لیے منتخب ہو چکے ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے بنیادی شق فنانس ایکٹ 2022 کے ذریعے متعارف کرائی گئی تھی جس کے تحت اگر کسی کیس کے انکم ٹیکس معاملات پچھلے چار سال میں سے کسی بھی ایک میں آڈٹ ہوچکے ہوں تو آرڈیننس کے سیکشن 177 اور 214C کے تحت اس کیس کو 4 سال تک دوبارہ آڈٹ کے لیے منتخب کرنے پر پابندی عائد تھی۔

اس شق کا مقصد بار بار آڈٹ سے گریز تھا کیونکہ یہ ٹیکس دہندگان کے لیے حقیقی مشکلات پیدا کر رہا تھا تاہم اس کی مختلف تشریحات نے متضاد نتائج پیدا کیے جس کے باعث فیلڈ فارمیشن کی جانب سے اس کے نفاذ میں عدم یکسانیت دیکھی گئی۔فنانس ایکٹ 2025 کے ذریعے اس شق کو وضاحت کے ساتھ دوبارہ تحریر کیا گیا ہے جس کے مطابق وہ شخص جس کے انکم ٹیکس معاملات پچھلے 3 ٹیکس سال میں سے کسی بھی ایک میں آڈٹ کے لیے منتخب ہو چکے ہوں اسے اس مدت کے دوران آرڈیننس کے سیکشن 177 اور 214C کے تحت آڈٹ کے لیے دوبارہ منتخب کرنے سے استثنیٰ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :