ض* جمعیت علمائے اسلام کی دینی مدارس اور مساجد کو گرائے جانے کی شدید مذمت

M حکومت قوم کو آزادی کا تحفہ مساجد کی شہادتوں کی صورت میں دے رہی ہے ،سالوں پرانی مساجد کو گرانا شکوک وشہبات پیدا کررہاہے،احتجاج پر مجبور نہ کیاجائے، ترجمان اسلم غوری

اتوار 10 اگست 2025 19:50

pاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2025ء) جمعیت علمائے اسلام نے وفاقی دارالحکومت میں دینی مدارس اور مساجد کو گرائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے آپریشن فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

مرکزی ترجمان جے یو آئی محمد اسلم غوری نے اسلام آباد میں مختلف مساجد کی شہادتوں کی مذمت ہے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں مساجد کی شہادتیں قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ اگست میں قوم کو آزادی کا تحفہ مساجد کی شہادتوں کی صورت میں دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت مسجدیں بناتی ہیں لیکن ہماری حکومت مساجد گرا رہی ہے انہوں نے کہا کہ سالوں پرانی مساجد کو یوں گرانا شکوک وشبہات پیدا کررہا ہے انہوں نے کہا کہ شراب کے لائنسنسوں کا اجرائ اور مساجد کی شہادتیں حکومت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد راولپنڈی کے عوام علمائ ، طلبائ اور آئمہ کرام جائز طور پر تشویش میں ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام کے جذبات سے مزید نہ کھیلے انہوں نے کہا کہ اگر مدارس اور مساجد کے خلاف کاروائیاں نہ روکی گئیں تو ملک بھر میں احتجاج کی کال دیں گے۔

۔۔۔

متعلقہ عنوان :