ریلوے ہسپتال ملتان میں فری میڈیکل کیمپ، شوگر، کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کے مفت ٹیسٹ

پیر 11 اگست 2025 20:50

ملتان-11 اگست (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ریلوے ہسپتال ملتان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن ذوالفقار علی شیخ نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر سید عبدالسمیع سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ کیمپ میں مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ شوگر، کولیسٹرول اور یورک ایسڈ کے مفت ٹیسٹ کیے گئے۔ ریلوے ملازمین کی بڑی تعداد نے کیمپ سے استفادہ کیا اور اس اقدام کو نہایت خوش آئند قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :