مسک کا ایپل پر اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزی کا الزام، قانونی کارروائی کا اعلان

منگل 12 اگست 2025 16:32

مسک کا ایپل پر اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزی کا الزام، قانونی کارروائی ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)ارب پتی صنعتکار، ٹیسلا اور ایکس کے مالک، ایلون مسک نے الزام عائد کیا ہے کہ ایپل اپنی ایپ اسٹور پالیسیوں کے ذریعے مصنوعی ذہانت کمپنیوں کے مقابلے کو محدود کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایلون مسک نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس اکائونٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ایپل صرف اوپن اے آئی کو سب سے آگے رکھ رہا ہے، ایپل کا یہ عمل واضح طور پر اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزی ہے۔مسک نے مزید لکھا کہ ایپل اس انداز میں برتائو کر رہا ہے کہ اوپن اے آئی کے علاوہ کوئی بھی AI کمپنی ایپ اسٹور میں نمبر ون نہیں بن سکتی جو کہ اینٹی ٹرسٹ قوانین کی صاف خلاف ورزی ہے، xAI فوری طور پر اس معاملے پر قانونی کارروائی کرے گا۔

متعلقہ عنوان :