طاقتور سمندری طوفان پوڈل تائیوان کے جنوب مشرقی ساحل سے ٹکرا گیا، سیکڑوں پروازیں منسوخ

بدھ 13 اگست 2025 20:57

تائی پی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)طاقتور سمندری طوفان پوڈل تائیوان کے جنوب مشرقی ساحل سے ٹکرا گیاجس کے باعث سیکڑوں ملکی و بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 191 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک کی تیز ہوائوں کے ساتھ آنے والے سمندری طوفان کے باعث بدھ کو جنوبی اور مشرقی حصوں کے بڑے علاقے بند رہے ۔

(جاری ہے)

تائیوان کے محکمہ موسمیات کے مطابق پوڈل مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے جنوب مشرقی شہر تائتنگ سے ٹکرایا۔ صبح کے وقت تائتنگ کے شہریوں کو بھیجے گئے موبائل الرٹس میں کہا گیا کہ طوفان کی تباہ کن ہوائیں متوقع ہیں، فورا پناہ لیں۔طوفان کے باعث جنوبی میٹروپولیس کاوشیونگ اور تائنان سمیت 9 شہروں میں کام اور تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :