Kکیسکوہیڈکوارٹرمیں یوم آزادی کی تقریب

جمعرات 14 اگست 2025 18:25

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2025ء)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے افسران و ملازمین نے ملک کا78ویں یوم آزادی قومی جوش و خروش کے ساتھ کیسکو ہیڈکوارٹر میں منایا،صبح کاآغاز کیسکو کالونیوں کی مساجد میں ملک کی استحکام اورترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائوںسے ہوا۔یوم آزادی کی مرکزی تقریب کاانعقادکیسکو ہیڈکوارٹر میںمنعقد کیاگیا ۔

اس موقع پر کیسکوبورڈآف ڈائریکٹر کی ممبر روشن خورشید بھروچہ نے ہیڈکوارٹرزمیں پرچم کشائی کی اور تقریب کے شرکاء نے قومی ترانہ پڑھا۔ تقریب میں ممبربورڈآف ڈائریکر کیسکوطاہر رشید، چیف انجینئر(آپریشن) شوکت علی جوگیزئی،چیف انجینئر(سی ایس) ڈائریکٹرجنرل (ایچ آرایڈمن) مرزااعزازبیگ،چیف انجینئر محمدسیف اللہ، فنانس ڈائریکٹرمحسن احسان مغل، چیف انجینئر سید عبداللہ شاہ اورواپڈاہسپتال کوئٹہ کی ایم ایس ڈاکٹر الفت کے علاوہ کیسکوکے دیگر افسران و ملازمین اور بچوںنے کثیرتعدادمیں شرکت کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کیسکوبورڈآف ڈائریکٹر کی ممبرروشن خورشید بھروچہ نے پوری قوم اورکیسکوافسران وملازمین کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خطاب میں آزادی کے متوالوں اورشہیدوںکوخراج تحسین پیش کیا۔انہوںنے کہاکہ ہم نے بے پناہ قربانیوں کے بعد ایک عظیم ملک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے ۔ لہٰذا ہم سب کو محنت اورلگن سے کام کرکے اپنے ملک کو خوشحال اورترقی یافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ کیسکوکمپنی کوبھی ایک مستحکم اور خوشحال ادارہ بنائیں ۔

جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیسکوکے ڈائریکٹرجنرل (ایچ آرایڈمن) مرزااعزازبیگ نے کہاکہ آج ہم سب کو یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم اپنے ملک ، صوبہ اورکیسکوکی ترقی اور بہتری کیلئے اپنا اپناموثر کردارنہایت ایمانداری اورفرض شناسی سے اداکریں۔ تقریب میں ملکی استحکام اور ترقی وخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔