بیلا روس نے روسی ایس یو۔30 ایس ایم 2 طیاروں کی نئی کھیپ حاصل کر لی

جمعہ 15 اگست 2025 11:00

منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) بیلا روس نے روس سے جدید ملٹی رول فوجی طیاروں ایس یو۔30 ایس ایم 2 کی نئی کھیپ حاصل کر لی ہے۔ شنہوا کے مطابق بیلاروس کی فضائیہ کے چیف آف سٹاف آندرے راچکوف نے کہا کہ جدید ایس یو۔

(جاری ہے)

30 ایس ایم اپنے سابقہ ماڈل کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہدف کی نشاندہی کی صلاحیت رکھتا ہے، اس میں نیا ایویونکس، نیویگیشن آلات اور جدید ہتھیار، بشمول گائیڈڈ میزائل اور بم شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیلاروس کو رواں سال کے آغاز میں اپ گریڈ شدہ طیاروں کی پہلی کھیپ موصول ہوئی تھی، اور پائلٹ ان پر تربیت حاصل کر رہے ہیں اور فضائی دفاعی مشنز انجام دے رہے ہیں۔وزارت کے مطابق یہ طیارے بیلا روس اور روس کے درمیان فوجی و تکنیکی تعاون کے تحت فراہم کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :