حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

ہفتہ 16 اگست 2025 00:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ہے ۔پٹرول کی قیمت برقرار اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12.84روپے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8.20اور کیروسین آئل کی قیمت میں 7.19 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 16 اگست سے 30 اگست تک کیا گیا ہے ،پیٹرول کی قیمت 264.61روپے لیٹر ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12.84روپے کمی کے بعد 272.99روپے لیٹر ،لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8.20 روپے کمی کے بعد 162.37روپے اور کیرو سین آ ئل کی قیمت میں 7.19 روپے کمی کے بعد 178.27 روپے لیٹر کردیا گیا ۔وزارت خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :