قازقستان میں چھوٹا طیارہ گر تباہ، 2 افراد ہلاک

پیر 18 اگست 2025 14:35

آستانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) قازقستان کے اکمولا ریجن کے ضلع سلینو گراڈ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو نے سے پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارے شنہوا نے قازقستان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز ایروسٹار R40F UP-LA229 طیارہ پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔ ہوائی جہاز کے حادثات کی تحقیقات کے لیے قواعد کے مطابق ایک کمیشن قائم کرکے وزارت کے عملے کو جائے حادثہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔علاقائی صحت کی دیکھ بھال کے محکمے نے تصدیق کی کہ حادثے کے باعث ایک مرد اور ایک عورت ہلاک ہو ئے۔

متعلقہ عنوان :